چین کے گاؤں میں دیوہیکل پانڈا کی چہل قدمی، دیہاتیوں نے پُرسکون انداز میں نظارہ دیکھا

(سیچُوان۔اُردونیٹ پوڈکاسٹ 17رمضان 1439ھ) چین کے جنوبی صوبے سیچُوان کے گاؤں وِنبو میں ایک دیوہیکل پانڈا کو چہل قدمی کرتے دیکھ کر دیہاتی لوگ حیران رہ گئے۔ نہ تو گاؤں کے لوگ پانڈا سے خوفزدہ ہوئے اور نہ ہی اُنہوں نے پانڈا کو خوفزدہ کیا بلکہ فوری طور پر مقامی حکومت اور محکمہٴ جنگلات کی انتظامیہ کو اطلاع دی۔

اطلاعات کیمطابق اس دیوہیکل پانڈا کو دیکھتے ہوئے دیہاتیوں نے اپنا کام روک دیا تاکہ پانڈا خوفزدہ نہ ہو۔ پانڈا سبزیوں کے کھیتوں اور لوگوں کے گھروں کے نزدیک بڑے آرام سے چہل قدمی کرتا رہا اور بعد ازاں وہاں سے چلاگیا۔

چین میں دیوہیکل پانڈا کے تحفظ اور تحقیق کے مرکز کیمطابق مذکورہ پانڈا ایک اسیر پانڈا تھا جس کا تعلق اِسی مرکز سے ہے۔