مشرقِ وسطیٰ اور امریکہ و برطانیہ سمیت بیشتر ملکوں میں عید جمعہ کومنائی گئی

(جدہ۔اُردونیٹ پوڈکاسٹ 2 شوال 1439ھ) سعوی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت مشرقِ وسطی کے دیگر ممالک اور ترکی، ملائیشیاء، انڈونیشیاء، جاپان، جنوبی کوریا اور امریکہ و برطانیہ میں بھی جمعے کے روز عید منائی گئی۔

تمام ممالک میں نمازِ عیدالفطر کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے جن میں عالمِ اسلام سمیت دنیا بھر کے امن واستحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ فلسطین، کشمیر، افغانستان، شام، لیبیاء اور یمن سمیت جنگ اور خانہ جنگی کا شکار مسلمان ممالک میں امن مسلمانوں کے آپس میں اتحاد ویکجہتی کیلئے گڑگڑا کر دعائیں مانگی گئیں۔

امریکہ، برطانیہ، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا اور فلپائن جیسے غیراسلامی ممالک میں مسلمان برادری نے روایتی جوش وخروش اور عقیدت کیساتھ عیدالفطر منائی۔