سام سنگ غیرملکی زبانوں کا فوری ترجمہ کرنے کی صلاحیت والا گلیکسی ایس9 منظرِعام پر لے آیا

(بارسلونا۔اُردونیٹ پوڈکاسٹ 11 جمادی الثانی 1439ھ)  جنوبی کوریا کا عالمی شہرت یافتہ برقی مصنوعات ساز ادارہ سام سنگ  گلیکسی ایس9 اور ایس9+ اسمارٹ فونز منظرِ عام پر لے آیا ہے جو 104 غیرملکی زبانوں کا فوری ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسپین کے شہر بارسلونو میں موبائل ورلڈ کانگریس کے افتتاح سے ایک دن قبل اتوار کے گلیکسی ایس9 اور گلیکسی ایس9+ کو نمائش کیلئے پیش کیا جنہیں فروخت کیلئے باضابطہ طور پر 16 مارچ کو جاری کیا جائے گا۔

پیر کے روز شروع ہونے والی اس نمائش میں سام سنگ، ہُوآویئے اور ووڈافون کے علاوہ اسمارٹ فون بنانے والی دیگر بڑی کمپنیاں بھی حصہ لے رہی ہیں۔

گلیکسی ایس9 میں سام سنگ کا تیار کردہ بِکسبائی پروگرام ہے جو غیرملکی زبانوں کا ترجمہ فوری پر فراہم کرتا ہے۔ جب اِس اسمارٹ فون کے کیمرے کو کسی تحریری متن پر لیا جاتا ہے تو یہ فوری طور پر مطلوبہ زبان میں ترجمہ کرتا ہے۔ سامم سنگ کا گلیکسی ایس9 4 کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ 104 زبانوں کا فوری ترجمہ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ جس سے خاص طور پر سیاحوں کو غیرممالک میں معلومات کے حصول اور ریستورانوں کے کھانے کی فہرستوں کو فوری سمجھنے یا پڑھنے کی سہولت میسر آجائے گی۔

اطلاعات کیمطابق برقی مصنوعات تیار کرنے والی تقریبا 2300 کمپنیاں چار روزہ موبائل ورلڈ کانگریس میں شرکت کررہی ہیں۔ سام سنگ ووڈافون کے علاوہ کئی دیگر کمپنیاں بھی 2018ء کیلئے اپنے نئے اسمارٹ فونز متعارف کروارہی ہیں۔