روسی مسافر ہوائی جہاز کے حادثے پر چینی صدر کا پُوٹن سے اظہارِتعزیت

(بیجنگ۔اُردونیٹ پوڈکاسٹ 13 فروری 2018)  رُوسی مسافر ہوائی جہاز کے جان لیوا حادثے پر چین کے صدر شی جن پنگ نے رُوس کے صدر ولادیمیر پُوٹن کو تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔

رُوسی ہوائی جہاز جس پر عملے کے ارکان سمیت 71 افراد سوار تھے اتوار کے روز ماسکو کے قریب گرکر تباہ ہوگیا تھا۔ اس ہوائی جہازپر سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

صدر شی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ حادثے کے واقعے پر اُنہیں صدمہ پہنچا ہے ۔ اُنہوں نے چین کی حکومت اور عوام کیجانب سے دلی تعزیت کی ہے۔

جناب شی نے ہلاک شُدگان کے لواحقین سے بھی گہری ہمدردی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔