رازداری طریقِ عمل

ہمارا رازداری طریقِ عمل (پرائیویسی پالیسی)

نجی معلومات تک رسائی

اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کے برقی فارمز میں دیےگئے خانوں میں اپنے بارے میں تفصیلات درج کرنے سے اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام آپ کو وہ خدمات ممکنہ طور پرمہیا کر سکے گا جو آپ کو مطلوب ہیں۔ جب بھی آپ ہمیں نجی معلومات فراہم کریں گے ہم ان معلومات کو اپنی اسی طریقِ عمل (پالیسی) کے مطابق استعمال کریں گے۔ ہماری خدمات کا مقصد آپ کو وہ معلومات فراہم کرنا ہے جو آپ موصول کرنا چاہتے ہیں۔ انٹرنیٹ کے موجودہ قوانین کا احترام اور ان پر بہترین ممکنہ عمل اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کی اولین ترجیح ہے۔

اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام پررسائی کرنے والوں کے بارے میں معلومات

آپ جب بھی اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر آئیں گے تو آپ جن صفحات تک پہنچیں گے وہ کُوکیز سمیت آپ کے کمپیوٹر پر ڈاؤن لوڈ ہو جائیں گی۔ اگر تمام نہیں تو زیادہ تر ویب سائٹس کُوکیز استعمال کرتی ہیں کیونکہ کُوکیز ویب سائٹ شائع کرنے والوں کو مفید کام سرانجام دینے میں مدد فراہم کرتی ہیں جیسا کہ یہ معلوم کرنا کہ کسی کمپیوٹر یا اسے استعمال کرنے والے نے پہلے اس ویب سائٹ پر رسائی (وزٹ) کی ہے یا نہیں۔ بار بار اس ویب سائٹ پر رسائی کرنے والے کمپیوٹر میں دیکھا جاتا ہے کہ آیا اس کمپیوٹر پر پہلے سے اس سائٹ کے حوالے سے کوئی کُکی موجود ہے یا نہیں جو آپ کے پچھلے وزٹ کے دوران آپ کے کمپیوٹر میں داخل کی گئی تھی۔
کُوکیز کا مقصد کمپیوٹر استعمال کرنے والے کے متعلق مفید معلومات فراہم کرنا ہوتا ہے جو ویب سائٹ بنانے والوں کو اپنی خدمات یا سہولیات ان کی ضروریات کے مطابق بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہیں اور استعمال کرنے والے کے خاکہ (پروفائل) کا تجزیہ کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ اپنے پچھلی رسائی (وزٹ) پر ہمارے بین الاقوامی خبروں کے صفحات پر گئے تھے تو کُوکیز ہمیں یہ بتا سکتی ہیں اور اس سے ہمیں آپ کی اگلی رسائی (وزٹ) کے دوران اپنی بین الاقوامی خبروں سے متعلق معلومات کو آپ کے لیے واضح اور بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

کُوکیز کیا ہیں؟

جب آپ کسی بھی ویب سائٹ پر رسائی (وزٹ) کرتے ہیں یعنی اُس میں داخل ہوتے ہیں تو آپ کے کمپیوٹر کو خودکار طور پر کُوکیز جاری کر دی جاتی ہیں۔ کُوکیز ایسی متن فائلوں پر مشتمل ہوتی ہیں جن کے ذریعے ہمارا سرور آپ کے کمپیوٹر کی شناخت کرتا ہے۔ کُوکیز بذات خود مختلف استعمال کرنے والوں کی شناخت نہیں کرتیں بلکہ ان کا کام صرف کمپیوٹر کی شناخت تک ہی محدود ہوتا ہے۔ یہ کُوکیز زیادہ تر ویب سائٹس جاری کرتی ہیں جس کا مقصد ان کی سائٹ پر رسائی (وزٹ) سے متعلق اعداد وشمار اور معلومات کا حصول ہوتا ہے۔

کُوکیز بذات خود صرف ویب سائٹ کے ان حصوں اور دورانیے کے بارے میں ہی ریکارڈ جمع کر پاتی ہیں جن تک کوئی کمپیوٹر پہنچتا ہے۔ کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کو مکمل اختیار حاصل ہوتا ہے کہ وہ اپنے کمپیوٹرز کی ترتیب (سیٹنگ) میں ان کُوکیز کو بغیر اطلاع کے اندر آنے کی اجازت دیں، اندر آنے دینے سے پہلے مطلع کیا جانا ضروری قرار دیں یا کُوکیز کو اپنے کمپیوٹر میں آنے سے مکمل طور پر روک دیں۔ تاہم کُوکیز کو مکمل طور پر روکنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ کچھ ویب سائٹس پر خاص طرح کے صفحات تک آپ رسائی حاصل نہیں کر پائیں گے۔

آپ کی نجی معلومات کی حفاظت اور اس کا استعمال

آپ عام طور پر اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کو جو بھی معلومات فراہم کریں گے وہ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کے اندر اور اس کیلئے خدمات یا سہولیات فراہم کرنے والوں کے لیے ہی استعمال کی جائیں گی۔ یہ معلومات کبھی بھی آپ کی رضامندی حاصل کیے بغیر اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام اور اس کیلئے خدمات انجام دینے والے لوگوں یا اداروں سے باہر کسی کو فراہم نہیں کی جائیں گی جب تک کہ ہم پر یہ قانونی طور پر لازم نہ ہو کہ ہم یہ معلومات ظاہر کریں۔ مزید برآن اگر آپ نامناسب اور ناشائستہ مواد اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام پر جاری (پوسٹ) کریں یا بھیجیں اور اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کے خیال میں یہ رویہ قابل گرفت ہے اور بار بار کیا جا رہا ہے تو اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام اسے روکنے کے لیے آپ سے متعلق جو بھی معلومات موجود ہیں استعمال کر سکتا ہے۔ اس میں آپ سے متعلقہ کمپنی یا ادارے، آپ کی تعلیمی درس گاہ اور آپ کو ای میل کی خدمت مہیا کرنے والی کمپنیوں تک آپ کے رویے کے بارے میں اطلاعات کی فراہمی شامل ہے۔

ہم ان معلومات کو صرف اس وقت تک اپنے پاس رکھیں گے جب تک کہ آپ ہماری خدمات سے استفادہ حاصل کرتے رہتے ہیں اور اس کے بعد اسے ضائع کر دیں گے۔ تاہم تحفظات کے پیش نظر ہم اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام برادری خدمات میں شرکت کےحوالے سے آپ کے پیغامات، ان کا متن، رکن کا نام، وقت اور تاریخ جیسی دستاویزات چھ ماہ تک پنے پاس رکھ سکتے ہیں۔ برادری خدمات میں ایسے افراد کی نجی معلومات رکھی جائیں گی جنہوں نے ابھی تک اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈام کام کی رکنیت کے لیے نام درج نہیں کرایا لیکن دوسری خدمات میں حصہ لیا ہے (جیسا کہ انعامی مقابلے) ان کی نجی معلومات صرف اس وقت تک محفوظ کی جائیں گی جب تک کہ وہ ان سہولیات کی اطمینان بخش فراہمی کے لیے ضروری ہوں گی۔ تاہم اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈام کام کے سرور میں کسی تکنیکی خرابی یا کسی حادثے کی صورت میں یہ معلومات مِٹ بھی سکتی ہیں، ضائع بھی ہوسکتی ہیں۔ ایسی صورت میں اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈام کام آپ کو معلومات فراہم کرنے سے قاصر ہوگا۔

سولہ سال اور اس سے کم عمرکے قارئین، ناظرین اور سامعین

اگر آپ آپ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام پر رسائی کررہے ہیں اور آپ کی عمر سولہ سال یا اس سے کم ہے تو آپ کے لیے اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کو نجی معلومات فراہم کرنے سے پہلے اپنے والدین یا سرپرست کی اجازت حاصل کرنا لازمی ہے۔ اس اجازت کے بغیر آپ ہمیں اپنے بارے میں نجی معلومات نہیں بھیج سکتے۔ ممانعت کے باوجود اگر آپ اپنی نجی معلومات اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کو بھیج رہے ہیں تو اس کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے۔

اشتہارات

اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام جس کی منتظم ایشیاء وژن انٹرنیشنل ہے، ایک نجی ادارہ ہے۔ ہم کسی سرکاری ادارے سے مالی اعانت قبول نہیں کرتے۔ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کے انتظامات کو چلانے کے مالی اخراجات کیلئے ہم اپنی ویب سائٹ پر اشتہارات کو قبول کرتے ہیں۔ مزید تفصیلات اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کے اشتہارات سے متعلق معلومات کے صفحے پر ملاحظہ فرمائیں۔