دنیا بھر میں کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی، بھارتی قبضے اور مظالم کی شدید مذمت

(اسلام آباد ۔ اُردونیٹ پوڈکاسٹ 7 فروری 2018)  یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر پاکستان بھر میں سرکاری تعطیل تھی اور اسکولوں سمیت تمام سرکاری ونیم سرکاری ادارے بند تھے ۔

پاکستان بھر میں کشمیری عوام سے ایظہار یکجہتی کیلئے سرکاری اور نجی طور پر بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی بھرپور سیاسی ، سفارتی اور سماجی مدد کا عزم دہرایا گیا ۔

جاپان، بیلجیئم ، برطانیہ اور جرمنی سمیت درجنوں ملکوں میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا اور بھارت مخالف مظاہرے بھی منعقد کیے گئے ۔ برسلز میں وزیراعظم کی رہائشگاہ اور امریکی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا جبکہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بھارتے سفارتخانے کے سامنے پاکستانیوں اور کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مقررین نے اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر پر بھارتی تسلط ختم کروانے کیلئے اقوام متحدہ کی قرارددوں کیمطابق کشمیر میں استصواب رائے کروایا جائے ۔

مقررین کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت سے اقتصادی مفادات کی خاطر جو ممالک جموں وکشمیر میں بھارت کے غیر قانونی تسلط اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں نظر انداز کررہے ہیں اُنیں اپنے طرز عمل اور پالیسیوں کو ازسر نو جائزہ لینا چاہیئے اور بھارت پر زور دیا چاہیئے کہ وہ کشمیریوں کے حقوق کی سنگین پامالی کا سلسلہ بند کرے ۔