ایرانی کھلاڑیوں کو اسمارٹ فون نہ دینے پر سام سنگ کو ایران کی دھمکی

(تہران۔اُردونیٹ پوڈکاسٹ 10 فروری 2018) پیونگ چانگ اولمپکس میں ایرانی کھلاڑیوں کو تحفے میں شہرت یافتہ اسمارٹ فون ’’نوٹ8‘‘ نہ دینے پر ایران کے وزیر خارجہ نے عاملی شہرت یافتہ جنوبی کوریائی کمپنی سام سنگ کو بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ اگر اسمارٹ فون نہ دیے گئے تو وہ اپنے زیر استعمال سام سنگ اسمارٹ فون واپس کرکے کسی دوسری کمپنی کا فون خریدیں لیں گے۔

اطلاعات کیمطابق سام سنگ کمپنی نے پیونگ چانگ اولمپکس میں حصہ لینے والے ایران اور شمالی کوریا کے علاوہ دیگر تمام ملکوں کے کھلاڑیوں کو اپنا اسمارٹ فون ’’نوٹ 8‘‘ مفت دینے کا اعلان کیا تھا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اسے امتیازی سلوک قررادیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے سام سنگ ایرانی قوم سے معافی مانگے۔ اس مسئلے پر تہران میں جنوبی کوریائی سفیر کو وزارت خارجہ ایران طلب کرکے احتجاج بھی کیا گیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سام سنگ کے امتیازی فیصلے پر ایران میں اُس کی مصنوعات کی خریداری پر اثر پڑسکتا  ہے جبکہ ایرانی عوام نے بھی واقعے پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

سام سنگ کمپنی کیجانب سے ابھی تک یہ وضاحت سامنے نہیں آئی کہ اُس نے صرف ایران اور شمالی کوریا کے کھلاڑیوں کو اپنے اسمارٹ فون ’’نوٹ 8‘‘ کا تحفہ کیوں نہیں دیا۔ سام سنگ کے اسمارٹ فونز اور دیگر مصنوعات ایران سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں کافی مقبول ہیں تاہم خدشہ ہے کہ مذکورہ واقعات جیسی پیشرفت اُس کی مقبولیت کو متاثر کرسکتی ہے۔a