اُردن کے شاہ عبداللہ دوم کا پاکستان پہنچنے پر پرتپاک خیرمقدم

Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi receives H.M. King Abdullah II Ibn Al-Hussain of the Hashemite Kingdom of Jordan at the Prime Minister House Islamabad on 8th February, 2018

(اسلام آباد۔اُردونیٹ پوڈکاسٹ 8 فروری 2018)  اُردن کے شاہ عبداللہ دوم دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں صدر پاکستان ممنون حسین نے اُن کا ہوائی اڈے پر پرتپاک استقبال کیا۔ معزز مہمان کو پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر طیاروں نے سلامی پیش کی۔

شاہ عبداللہ دوم نے بعد ازاں وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ابتدائی ملاقات کی۔ اس موقع پر دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تفصیلی تبادلہٴ خیال کیا گیا۔

اطلاعات کیمطابق دونوں ملکوں نے مفاہمت کی دو یاداشتوں پر دستخط بھی کیےہیں۔ مفاہمت کی پہلی یاداشت سول تحفظ اور سول دفاع میں تعاون سے متعلق ہے۔ اس یاداشت پر وزیر خارجہ خواجہ آصف اور اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفدی نے دستخط کیے جبکہ مفاہمت کی دوسری یادداشت ہاؤسنگ کے شعبے میں تعاون سے متعلق ہے جس پر ہاؤسنگ کے وزیر اکرم خان درانی اور اردن کے وزیرخارجہ نے دستخط کیے۔

پاکستان اور اُردن کے دیرینہ تعلقات ہیں جبکہ دونوں ملک عالم اسلام اور علاقائی و عالمی معاملات پر مشترکہ نقطہٴ نظر رکھتے ہیں۔