(کوالا لمپور۔اُردونیٹ پوڈکاسٹ 24 شعبان 1439ھ) ملائیشیاء کے عام انتخابات میں عالمی شہرت یافتہ سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے 92 سال کی عمر میں تاریخی فتح حاصل کرکے ایک مرتبہ پھر دنیا کو حیران کردیا ہے۔ بدترین بدعنوانیوں اور اقربا پروری کے الزامات کی زد میں آئے ہوئے حکمراں اتحاد کی سب سے بڑی جماعت متحدہ مالائے قومی تنظیم (یُو ایم این او) کے سربراہ اور وزیراعظم نجیب رزاق کو ان انتخابات میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔















