مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں تین شہریوں کی ہلاکت کیخلاف مکمل ہڑتال

(سرینگر۔اُردونیٹ پوڈکاسٹ 16 شعبان 1439ھ)  مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں بھارتی فوج کے ہاتھوں تین کشمیری جوانوں کی ہلاکت کے خلاف منگل کے روز پوری وادیٴ کشمیر میں مکمل ہڑتال رہی جبکہ بازار بھی بند رہے۔ کرکٹ کے ممتاز مقامی کھلاڑی شاہد اشرف ڈار اور دو دیگر شہداء کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مقامی ذرائع کیمطابق مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف لوگوں نے بھرپور احتجاج کیا اور پلواما میں تین کشمیریوں کی ہلاکت پروادی میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ سری نگر، پلواما میں بازار مکمل بند جبکہ سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہا۔

کرکٹ کے مقامی کھلاڑی شاہد اشرف ڈار سمیت دیگر شہداء کی نمازہ جنازہ میں شرکت کرنے والوں نے آزادی کے حق اور بھارت مخالف نعرے لگائے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے صرف اپریل کے مہینے میں 33 کشمیریوں ہلاک کر دیا جبکہ سات سو سے زائد لوگ زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ کشمیری قیادت اور پاکستان کیجانب سے مسلسل اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ مقبوضہ جمّوں وکشمیر میں بھارتی افواج کیجانب سے کشمیری نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں اور بیجا گرفتاریوں پر توجہ دے اور حقائق کی چھان بین کرنے والی عالمی ادارے کی ٹیم کو فوری طور پر مقبوضہ جمّوں وکشمیرکے جائزہ دورے پر بھیجا جائے۔