(لاہور-اُردونیٹ پوڈکاسٹ 20 شوال 1439ھ) پاکستان کے دوسرے سب سے بڑے شہر لاہور میں شدید بارش کے بعد نظامِ زندگی درہم برہم ہوجانے پر مُسلم لیگ ن کی قیادت کو عوام اور سیاسی رہنماؤں کیجانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لیکن صوبہٴ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ اور مُسلم لیگ ن کے موجودہ سربراہ شہباز شریف اِس تنقید کو مُسترد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ نگراں حکومت سے پُوچھا جائے کہ بارش سے نبٹنے کیلئے انتظامات کیوں نہیں کیے گئے۔

















