(استنبول۔اُردونیٹ پوڈکاسٹ 2 رجب 1439ھ) دوبراعظموں کے بیچ واقع ترکی کے صوبہ چناق قلعہ کے اِسی نام کے شہر چناق قلعہ میں 18 مارچ 1915ء کو پہلی جنگِ عظیم کے دوران حاصل کی گئی تاریخی فتح کی 103 ویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ’’اب شام کے شہر عفرین میں امن اور سلامتی کے پرچم لہرارہے ہیں‘‘۔ یاد رہے کہ 18 مارچ کو ’’چناق قلعہ‘‘ کی تاریخی فتح کی یاد میں اِس دن کو ترکی میں یومِ شہداء کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ صوبہ ایشیاء اور یورپ کے سنگم پر واقع ترکی کا اہم شہر ہے۔
















