(پیرس۔اُردونیٹ پوڈکاسٹ 25 رجب 1439ھ) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانس کے صدر ایمانوئیل میکخواں نے ایران کی بیلسٹک میزائل تیار کرنے کی سرگرمی اور اُس کے توسیع پسندانہ عزائم کو قدغن لگانے کی ضرورت پر اتفاقِ رائے کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے پیرس میں ملاقات کے بعد ایک مشترکہ اخباری کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ ایرانی کے توسیع پسندانہ اقدامات روکنے کی ضرورت ہے۔ فرانسیسی صدرکا ایران سے متعلق کہنا تھا کہ ’ ہم ایسی کسی بیلسٹک سرگرمی کی اجازت نہیں دیں گے جس سے سعودی عرب کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوجائیں‘‘۔
قبل ازیں، فرانس کے ایوانِ صدر میں صدر میکخواں اور شہزادہ محمد بن سلمان کی تین گھٹہ طویل ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تجارتی تعاون کے فورغ اور سرمایہ کاری بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ اطلاعات کیمطابق دونوں ملک ایک نئی تزویراتی دستاویز کی تیاری پر کام کررہے ہیں جس میں باہمی تعاون کے کئی سمجھوتے شامل ہیں۔