(ظھران۔اُردونیٹ پوڈکاسٹ 1شعبان 1439ھ) سعودی عرب کے فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مشترکہ ڈھالِ خلیج اول کے عنوان سے ہونے والی فوجی مشقوں کے موقع پر ظھران میں پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ہے جنہیں عرب، افریقہ اور دیگر اسلامی ملکوں کی اہم شخصیات کیساتھ مذکورہ مشقوں کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے کیمطابق اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اُمور پر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اطلاعات کیمطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں اور خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی بات چیت کی ہے۔
اِس ملاقات میں سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ عادل الجبیر، وزیرِ داخلہ عبدالعزیز بن سعود، وزیرِ مملکت ڈاکٹر مسعد العیبان، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نوفل المالکی اور وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کے وفد کے ارکان شریک تھے۔
ہم آپ کا آن لائن تجربہ بہتر بنانے کیلئے کُوکیز استعمال کرتے ہیں۔ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کی ویب سائٹ کا استعمال جاری رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ ہماری کُوکیز و رازداری طریقِ عمل پالیسی اور شرائط وضوابط سے متفق ہیں۔ مزید آگاہی کیلئے رازداری طریقِ عمل دیکھیے۔منظوررازداری طریق عمل