(نیویارک۔اُردونیٹ پوڈکاسٹ 28 رجب 1439ھ) اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتیریز نے سلامتی کونسل میں گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ شام اب بین الاقوامی امن واستحکام کیلئے سب سے سنگین خطرے کی غمازی کرتا ہے۔ اُنہوں نے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا ہے کہ ایک آزاد پینل تشکیل دیا جائے جو یہ تعین کرسکے کہ شام میں کیمیائی ہتھیار کس نے استعمال کیے ہیں۔
یاد رہے کہ شام میں 2015ء میں استعمال کیے گئے کیمیائی ہتھیاروں ذمہ دار کا تعین کرنے کیلئے جو مُشترکہ تحقیقاتی نظام، جے آئی ایم تشکیل دیا گیا تھا جس کام ختم ہونے کے بعد اُسکی مدّت نومبر 2017ء میں ختم ہوگئی تھی۔ اِس کے بعد اس وقت ایسا کوئی طریقہ کار نہیں جو کہیں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی صورت میں یہ فیصلہ کرسکے کہ مذکورہ کیمیائی ہتھیار کس نے استعمال کیے۔















