(ماسکو۔اُردونیٹ پوڈکاسٹ 29 جمادی الثانی 1439ھ) روس میں عوامی آراء کے جائزے کے تحقیقی مرکز کے ایک حالیہ جائزے کیمطابق 71 فیصد رائے دہندگان اتوار 18 مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
جائزے کے نتائج کیمطابق جواب دینے والوں کی 71.6 فیصد تعداد کا کہنا تھا کہ وہ ووٹ دینے کیلئے یقینی طور پر جائیں گے اور 10.4 فیصد نے جواب دیا کہ اس بات کا امکان زیادہ ہے کہ وہ انتخاب میں ووٹ دیں گے جبکہ 6.8 فیصد نے کہا کہ وہ صدارتی انتخاب میں اپنا ووٹ ڈالنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
مذکورہ ادارے کے ملک بھر میں تین ہزار لوگوں سے کیے گئے ٹیلیفونک جائزے سے یہ نتیجہ اخذکیا گیا ہے کہ ووٹ ڈالنے والوں کا مجموعی تناسب 64-62 فیصد رہے گا۔
صدارتی انتخاب میں موجودہ صدر ولادیمیر پوٹن سمیت آٹھ اُمیدوار کے درمیان مقابلہ ہے تاہم روس کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ صدر پوٹن صدارتی انتخاب باآسانی جیت جائیں گے۔
روس بیرونِ ملک مقیم اپنے شہریوں کو بھی ووٹ ڈالنے کی پیشگی سہولت فراہم کرتا ہے۔ امریکہ اور بھارت سمیت کئی ملکوں میں مقیم روسی شہری صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔ امریکہ میں یہ عمل مکمل ہوچکا ہے جبکہ بھارت میں جاری ہے۔
ہم آپ کا آن لائن تجربہ بہتر بنانے کیلئے کُوکیز استعمال کرتے ہیں۔ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کی ویب سائٹ کا استعمال جاری رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ ہماری کُوکیز و رازداری طریقِ عمل پالیسی اور شرائط وضوابط سے متفق ہیں۔ مزید آگاہی کیلئے رازداری طریقِ عمل دیکھیے۔منظوررازداری طریق عمل