(مکہ المکرمہ۔اُردونیٹ پوڈکاسٹ 29 رمضان 1439ھ) حرم الشریف میں رواں سال رمضان المبارک کی آخری تراویح یعنی ختم القرآن میں 20 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اس روح پرور اجتماع کو سعودی عرب سمیت کئی ملکوں میں مکہ المکرمہ سے براہِ راست نشر کیا گیا۔
اس سال رمضان المبارک کی ختم القرآن کی آخری تراویح کی امامت شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدائس نے کی۔
حرم الشریف کی طرح مدینہ منورہ میں بھی مسجد النبوی ﷺ میں لاکھوں مسلمانوں نے اس سال رمضان المبارک کی آخری تراویح ادا کی۔


رمضان المبارک کے دوران دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان عمرے کی ادائیگی اور خصوصی عبادات کیلئے مکہ المکرمہ تشریف لاتے ہیں جبکہ مسجد النبوی ﷺ میں بھی لاکھوں مسلمان خصوصی عبادات اور زیارت کرتے ہیں۔
















