(استنبول-اُردونیٹ پوڈکاسٹ 11 شوال 1439ھ) ترکی میں اتوار کے روز منعقدہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں رائے دہی کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ اطلاعات کیمطابق ملک بھر میں رائے دہی منظم انداز میں مکمل ہوگئی تاہم امن وامان کے حوالے سے اکّا دکّا واقعات پیش آئے جنہیں انتظامیہ نے احسن طریقے سے سنبھال لیا۔
اِن انتخابات میں ترک عوام نے صدر کو براہِ راست منتخب کرنے کیلئے پہلی مرتبہ ووٹ ڈالا ہے جبکہ 600 ارکانِ پارلیمان بھی ان انتخابات کے ذریعے منتخب ہوں گے۔ ملک بھر کے 81 صوبوں میں اتوار کی صبح 8 بجے ووٹ ڈالنے کا آغاز ہُوا اور شام پانچ بجے تک رائے دہی کے مراکز پہنچنے والوں نے اپنے ووٹ ڈالے ہیں۔
صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے آخری دنوں میں ترکی کے ذرائع ابلاغ کیجانب سے کیے گئے عوامی آراء کے جائزوں کے نتائج کیمطابق صدر رجب طیب اردوغان کو دیگر صدارتی اُمیدواروں کے مقابلے میں واضح برتری حاصل ہے جبکہ حکمراں انصاف اور ترقّی جماعت کا دوجماعتی اتحاد بھی دیگر سیاسی اتحادوں کے مقابلے میں آگے ہے۔
ہم آپ کا آن لائن تجربہ بہتر بنانے کیلئے کُوکیز استعمال کرتے ہیں۔ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کی ویب سائٹ کا استعمال جاری رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ ہماری کُوکیز و رازداری طریقِ عمل پالیسی اور شرائط وضوابط سے متفق ہیں۔ مزید آگاہی کیلئے رازداری طریقِ عمل دیکھیے۔منظوررازداری طریق عمل