(استنبول-اُردونیٹ پوڈکاسٹ 11 شوال 1439ھ) ترکی کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں رائے دہی کے بعد 90 فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی کے غیرسرکاری نتائج کیمطابق صدر رجب طیب اردوغان اور حکمراں جماعت کا قومی اتحاد واضح اکثریت سے کامیاب ہوگیا ہے۔
آخری اطلاعات آنے تک صدر اردوغان نے 52 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرلیے ہیں اور کئی عالمی رہنماؤں نے اُنہیں جیت کی مبارکبار دی ہے۔ اُن کے مخالف اُمیدواروں میں سے محرم انسے کو غیر سرکاری نتائج کیمطابق 30 فیصد کے قریب ووٹ ملے ہیں۔
پارلیمانی انتخابات میں حکمراں انصاف اور ترقّی جماعت نے آخری اطلاعات آنے تک 293 نشستیں حاصل کرلی تھیں جبکہ ابھی مزید نتائج آنا باقی ہیں۔ 90 فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی کے نتائج آنے کے بعد صدر اردوغان نے ایک خطاب میں اپنی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہماری قوم نے مجھے صدارت اور انتظامی اختیارات کی ذمہ داری دیدی ہے‘‘۔
ترکی کے تاریخی شہر استنبول اور دارالحکومت انقرہ سمیت کئی شہروں میں حکمراں جماعت اور اُسکی اتحادی قوم پرست تحریک جماعت کے کارکنان اور حامی جشن منارہے ہیں۔
ہم آپ کا آن لائن تجربہ بہتر بنانے کیلئے کُوکیز استعمال کرتے ہیں۔ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کی ویب سائٹ کا استعمال جاری رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ ہماری کُوکیز و رازداری طریقِ عمل پالیسی اور شرائط وضوابط سے متفق ہیں۔ مزید آگاہی کیلئے رازداری طریقِ عمل دیکھیے۔منظوررازداری طریق عمل