(انقرہ-اُردونیٹ پوڈکاسٹ 26 شوال 1439ھ) ترکی میں صدارتی نظامِ حکومت کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت رجب طیب اردوغان حلف برداری کے بعد نئے اور زیادہ بااختیار صدر بن گئے ہیں۔ اپنے افتتاحی خطاب میں صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ ترکی صدارتی نظامِ حکومت کیساتھ ایک نئے دور میں داخل ہوگیا ہے۔
اُنہوں نے دفاعی صنعت اور سرحدی سلامتی اور معاشی شعبے سمیت تمام میدانوں میں ترقّی کیلئے بڑے اقدامات کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس آگاہی کیساتھ کہ میں 8 کروڑ 10 لاکھ ترک باشندوں کا صدر ہوں، ترک قوم کیلئے ہرممکن کوشش کروں گا‘‘۔















