(میری لینڈ-اُردونیٹ پوڈکاسٹ 15 شوال 1439ھ) اطلاعات کیمطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں کیپیٹل گیزیٹ نامی اخبار کے دفتر پر ہونے والے مسلح حملے میں عملے کے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
ریاست میری لینڈ کے دارالحکومت ایناپولس شہر سے شائع ہونے اس اخبار کے دفتر پر فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کا نام جیروڈ راموس بتایا گیا ہے جس نے امریکی ذرائع ابلاغ کی خبروں کیمطابق 2012ء میں کیپیٹل گیزیٹ کیخلاف ہتک عزت کا مقدہ کیا تھا جو کہ وہ ہار گیا تھا۔
پولیس سماجی ذرائع ابلاغ پر اخبار کو ملنے والی دھمکیوں کی بھی تفتیش کررہی ہے۔ تاہم امریکی ذرائع ابلاغ یا حکومت نے واقعے کو دہشتگردی قرارنہیں دیا جبکہ اسے آزادیٴ صحافت پر حملہ قراردیے جانے سے بھی گریز کیا جارہا ہے۔ ایشیائی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی واقعہ کسی ایشیائی یا اسلامی ملک میں پیش آجاتا تو اسے فوری طور دہشتگردی اور آزادیٰ صحافت پر حملہ قراردیا جاتا۔
امریکی اخبار کے دفتر پر حملے کے ہلاک شُدگان میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ اس اخبار کی معاون مدیر وینڈی ونٹرز، سیلز معاون ریبیکا اسمتھ کے علاوہ ادارتی صفحے کے مدیر گیرالڈ فچمین، اسٹاف لکھاری جون میکنمارا اور راب ہی آسین ہلاک ہوگئے ہیں۔
ہم آپ کا آن لائن تجربہ بہتر بنانے کیلئے کُوکیز استعمال کرتے ہیں۔ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کی ویب سائٹ کا استعمال جاری رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ ہماری کُوکیز و رازداری طریقِ عمل پالیسی اور شرائط وضوابط سے متفق ہیں۔ مزید آگاہی کیلئے رازداری طریقِ عمل دیکھیے۔منظوررازداری طریق عمل