(ٹیکساس-اُردونیٹ پوڈکاسٹ 8 شوال 1439ھ) امریکہ نے جدید ترین ایف-35 لڑاکا طیارہ ٹیکساس کے مقام فورٹ ورتھ میں باضابطہ طور پر ترکی کے حوالے کردیا ہے۔ تُرکی اب اسرائیل کے بعد یہ جدید ترین طیارے حاصل کرنے والا دنیا کا دوسرا اور پہلا اسلامی ملک بن گیا ہے۔
ترکی ایف-35 لڑاکا طیاروں کی تیاری کے منصوبے میں شامل ملک ہے اور منصوبے کیمطابق اُسے 100 طیارے دیے جائیں گے جس کی ابتداء پہلے طیارے کے حوالگی سے ہوئی ہے جسے امریکہ ہی میں ترکی کے ہوا بازوں کی تربیت کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
اطلاعات کیمطابق پہلے طیارے کے بعد اگلے چند دنوں میں دوسرا طیارہ بھی ترکی کے حوالے کردیا جائے گا جس کے بعد مارچ 2019ء میں مزید دو طیارے اور بعد ازاں نومبر 2019ء میں دو مزید ایف-35 لڑاکا طیارے ترکی کے حوالے کیے جائیں گے جس کے بعد یہ طیارے ترکی پہنچیں گے۔
جدید ترین تکنالوجی کے حامل یہ طیارے امریکہ اور ترکی سمیت 9 ملکوں کی شراکت سے تیار کیے جارہے ہیں۔ ترکی کے انجینیئر اور دیگر ماہرین ان طیاروں کی تیاری میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
ہم آپ کا آن لائن تجربہ بہتر بنانے کیلئے کُوکیز استعمال کرتے ہیں۔ اُردونیٹ پوڈکاسٹ ڈاٹ کام کی ویب سائٹ کا استعمال جاری رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ ہماری کُوکیز و رازداری طریقِ عمل پالیسی اور شرائط وضوابط سے متفق ہیں۔ مزید آگاہی کیلئے رازداری طریقِ عمل دیکھیے۔منظوررازداری طریق عمل