(استنبول۔اُردونیٹ پوڈکاسٹ 04 رمضان 1439ھ) اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے جمعے کے روز استنبول میں منعقدہ غیرمعمولی سربراہ اجلاس نے غزہ میں مبینہ اسرائیلی سرحد کے نزدیک اسرائیلی فوج کیجانب 15 مئی کو 60 سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور 2700 سے زائد فلسطینیوں کو زخمی کرنے پر اسرائیل کی مذمّت کی ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیجانب سے اسرائیل میں امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ القدس منتقل کرنے کے اقدام کو غیرقانونی قراردیا ہے۔
اس سربراہ اجلاس میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے علاوہ فلسطین، پاکستان اور کرغستان کے وزرائےاعظم، سعودی عرب، مصر، آذربائیجان، بحرین، لبنان، عراق، تیونس، اومان، لیبیا، بنگلہ دیش، برکینا فاسو، چاڈ، قازقستان، مالدیپ اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ، افغانستان، آذربائیجان و ایران کے صدور، اُردن کے شاہ عبداللہ، قطر کے امیر اور دیگر ممالک کے ارکانِ پارلیمان کی سطح کے نمائندوں نے شرکت کی۔
















